اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے مانگا روڈ، تالاب سرائے، برہان پورہ ڈرین روڈ اور سندر روڈ کا دورہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدرنے مانگا روڈ، تالاب سرائے، برہان پورہ ڈرین روڈ اور سندر روڈ کا دورہ کیا۔پراونشل ہائی وے ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھٹی چوک تا لاہور روڈ پر کل سے تعمیراتی کام شروع ہو جائے گااورمانگا روڈ اور سندر روڈ پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیچ ورک تبلیغی مرکز اور اجتماع چوک پر چند دنوں تک مکمل کر لیا جائے گا۔اے سی رائیو نڈ نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے مرکزی روٹ پر گھاس اور ملبے کو ہٹانے کا کام فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور پراونشل ہائی وے کے تعاون سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں