صحافی کالونی اور لاہور پریس کلب کے معاملات سے متعلق جائزہ اجلاس
صحافی کالونی کے رہائشیوں کو ماہانہ سبسکرپشن فیس کی مد میںبقایاجات کی معافی کا نوٹیفکیشن جلدجاری ہوجائے گا
جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:44
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ صحافی کالونی فیزIIکے قیام کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور فوری طور پر شہر کے اردگرد ایک ہزار کنال اراضی کی نشاندہی کریں گے جس کیلئے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کی طرف سے ان کو خط لکھ دیاگیاہے۔
اجلاس میں بتایاگیاکہ پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے اور موجودہ صحافی کالونی بی اور دیگر بلاکس کے متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے یا خالی پلاٹوں پر ان کو قبضہ دلوانے کیلئے لائحہ عمل کی منظوری بورڈ کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میںشامل کر لی گئی ہے۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ صحافی کالونی میں بجلی کے نظام کو فوری طورلیسکو کے سپرد کرنے کیلئے وہاں پر بجلی کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سر ٹیفکیٹ جاری کریں جبکہ ایم ڈی واسا کو بھی کہاگیاکہ صحافی کالونی میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام ٹیک اوور کرنے کیلئے وہ قابل عمل حل تلاش کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ لاہور پریس کلب کے ارکان کو ہیلتھ کارڈز کے اجراء کیلئے صوبائی سیکرٹری محکمہ صحت فوری طور پر سمری تیارکرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجیں گے جن کی منظوری کے بعد صحافیوں کو یہ کارڈ جاری کر دیاجائے گا جو پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں قابل استعمال ہوگا۔اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ صحافی کالونی کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اجلاس میں وزیر قانون نے بورڈ آف ریونیو اور پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ صحافی کالونی کی زمین کے پی جے ایچ ایف کے حق میں دوبارہ انتقال کیلئے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کی عدالت میں زیرسماعت کیس کی پوری محنت اور پروفیشنل انداز میں پیروی کریں۔اجلاس میں بتایاگیاکہ لاہور پریس کلب کی گرانٹ 50لاکھ سے بڑھاکر 2کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ اس میں سے پہلی قسط اگلے چند روز میں جاری کر دی جائے گی جبکہ صحافی کالونی کے رہائشیوں کو ماہانہ سبسکرپشن فیس کی مد میںبقایاجات کی معافی کا نوٹیفکیشن بھی آئندہ چند روز میں جاری ہوجائے گا۔اجلاس میں کہاگیاکہ صحافی کالونی میں 20بستروں کے ہسپتال اور سکول کے قیام کے سلسلے میں نجی شعبے کی مختلف اور محکمہ ہیلتھ سے بات چیت کی جا رہی ہے اور اس کی منظوری بھی بورڈ آف ڈائریکٹر کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے پر ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر