ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کی شکایات پر کارروائی کیلئے سکواڈ تشکیل دیدیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:04

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل کی سطح پر گراں فروشی کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کیلئے سکواڈ تشکیل دے دیا،سکواڈ گراں فروشی پر موصول ہونیوالی شکایات کو 2 گھنٹے میں حل کرے گا،تحصیل سٹی میں اے سی سٹی فضل ربی چیمہ، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اختر چوہان اور ظفر حسین زیدی سکواڈ میں شامل ہیں اورتحصیل کینٹ سکواڈ میں اے سی کینٹ عفت خان، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہزاد اقبال قریشی اور نصیر احمد بھٹی ،تحصیل ماڈل ٹاؤن میں اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عامر اختر بٹ اور آصف نصیر شامل ہیں،تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آصف نعیم ورک اور چوہدری کاشف بشیر سکواڈ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل شالیمار میں اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس طارق جاوید اور ڈاکٹر روبینہ نسیم شامل ہیں ، اس حوالے سے ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں