صنعتی اداروں کے کارکنان کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں‘انصرمجید خان

وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان صنعتی کارکنان کی فلاح و بہبودکیلئے بہترین اقدامات اٹھارہے ہیں‘جرمن وفد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے اپنے دفترمیں جرمن وفدسے ملاقات کی اور مہمانوں کوگلدشتہ پیش کیا۔اس موقع پرکمشنرپنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ثاقب منان، کنٹری ڈائریکٹرجی آئی زی کمپنی ٹوبیازبیکراورپروگرام مینجرلیبرسٹینڈرزپروگرام رومینہ ودیگرافسران موجودتھے۔

صوبائی وزیراوروفدنمائندگان کے درمیان صوبہ بھرمیں انسپیکشن فری رجیم، آٹومیشن، آکوپیشنل سیفٹی پروگرام، شفافیت اورکارکنان کی فلاح و بہبودپرتبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے صنعتی اداروں کے کارکنان کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ جی آئی زی کمپنی محکمہ محنت وانسانی وسائل پنجاب کی مختلف شعبہ جات میں مددگارثابت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

جی آئی زی لیبرانسپکٹرزکامورال بلندکرنے کیلئے اہم کرداراداکرسکتی ہے۔ انصرمجیدخان نے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ذریعے روزانہ ہزاروں مریضوں کوریلیف فراہم کیاجاتاہے۔ کمشنر پیسی ثاقب منان نے کہا کہ صنعتکاروں کوساتھ لے کرکارکنان کی فلاح و بہبودکویقینی بنایاجارہاہے۔ وفد نے نمائندگان نے کہا کہ نمحکمہ محنت وانسانی وسائل پنجاب سے ہرشعبہ میں مکمل تعاون کیاجائیگا۔ وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان صنعتی کارکنان کی فلاح و بہبودکیلئے بہترین اقدامات اٹھارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں