تحریک لبیک یارسو ل ؐ کا آزاد کشمیر کے زیر اہتمام دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں ’’عزم جہاد کانفرنس ‘‘ کا انعقاد

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش میڈیا اور خاموش عالمی ادارے اپنی افادیت کھو چکے ہیں ،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی ۱کشمیر کا مسئلہ علاقائی نہیں امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ،کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے پر امت مسلمہ کی سستی کا خمیازہ کشمیریوں کو کئی صدیوں تک بھگتنا پڑ سکتا ہے،مودی مائنڈ سیٹ کی جارحیت کے مقابلے امن کی تجویزیں خود کشی کے مترادف ہے،خطاب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم آزاد کشمیر و تحریک صراط مستقیم آزاد کشمیر کے زیر اہتمام دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں ’’عزم جہاد کانفرنس ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت حضرت پیر اکرم شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی شریف نے کی، جبکہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد عتیق احمد خان مہمان خصوصی تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش میڈیا اور خاموش عالمی ادارے اپنی افادیت کھو چکے ہیں ۔کشمیر کا مسئلہ علاقائی نہیں امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ۔کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے پر امت مسلمہ کی سستی کا خمیازہ کشمیریوں کو کئی صدیوں تک بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مودی مائنڈ سیٹ کی جارحیت کے مقابلے امن کی تجویزیں خود کشی کے مترادف ہے ٹرمپ کے ذریعے بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا قومی وقار کے خلاف ہے ۔بھارت کے جنگی جنون کا علاج پاک فوج ہی کر سکتی ہے۔ ٹرمپ کامودی کیساتھ مل کر اسلامی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے اعلان سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہییں۔مظلوم کشمیریوں کے قتل کا لہو ٹرمپ مودی دونوں کے دامن پر موجود ہے۔

جہاد فی سبیل اللہ کے جھنڈے کے نیچے تربیت پانے والی فوج اور عسکری تربیت کیساتھ جذبہٴ ایمان رکھنے والی فوج کشمیر کا 70 سالہ لٹکا ہوا مسئلہ ان شاء اللہ تعالیٰ چند گھنٹوں میں حل کر سکتی ہے۔ پاکستان کی غالب اکثریت اہلسنت و جماعت سے پاک فوج جیسا تعاون چاہے ان شاء اللہ ہم کریں گے۔حالات نے یہ ثابت کر دیا ہے کشمیر سلامتی کونسل کی کسی قرار داد سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا ۔ حکمران یہ سمجھ لیں کہ کشمیر کیلئے ق*بیان بازی کی نہیں جان بازی کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں مفتی محمد عمران رضا شیرازی ،مفتی محمد نثار عباسی ، صاحبزادہ ضیا اللہ منور، مولانا محمد فرمان علی حیدری ، مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی و دیگر نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں