شاہی مہمانوں کی لاہور آمد ، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کسی بھی روڈ کو بند نہیں رکھا گیا،سی ٹی او

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:51

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) شاہی مہمانوں کی لاہور آمد کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بہترین اقدامات دیکھنے میں آئے،سی ٹی او کی نگرانی میں ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن حماد رضا قریشی،ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں،10ڈی ایس پیز اور چھ سو سے زائد ٹریفک وارڈنز نے فرائض سرانجام دیئے۔لاہور ایئرپورٹ سے ایس او ایس ویلج،ایس او ایس ویلج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے شاہی قلعہ،شاہی قلعہ سے شوکت خانم ہسپتال اور پھر لاہور ایئرپورٹ تک ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے گئے،سی ٹی او لاہور کی خصوصی ہدایت پر کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا گیا جبکہ صرف موومنٹ کے وقت مختصر وقت کیلئے ٹریفک کو روکا اور دوسری طرف سے گزرنے والی ٹریفک معمول کیمطابق رواں دواں رہی جس سے شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشنز کو فوری ختم کرواتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا،سٹی ٹریفک راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم88.6کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال بارے آگاہی دی جاتی رہی۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کاکہنا تھاکہ شاہی مہمانوں کی آمد پر لاہور یوں نے ٹریفک وارڈنز کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس پر وہ شہریوں جبکہ روٹ پلان اور ڈائیورشن بارے بروقت معلومات فراہم کرنے پر میڈیا کے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں