لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی کے مسائل کے حل پر لاہور کے صحافیوں کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ

ھ*وزیراعلی کی ہدایت پر وزیرقانون راجہ بشارت کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری،سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی کے مسائل کے حل کے سلسلے میں گذشتہ روز وزیرقانون راجہ بشارت کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اہم پیش رفت پر اظہارتشکر کیاہے۔

پریس کلب کے صدر نے کہاکہ پنجاب حکومت نے لاہور پریس کلب گرانٹ 2کروڑ روپے تک بڑھانے پر عملدرآمد ، صحافی کالونی فیزٹو کی زمین کے حصول کی جانب عملی قدم اٹھانے، ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے، صحافی کالونی بی بلاک اوردیگر بلاکس کے مثاثرین کو اضافی زمین پرمتبادل پلاٹس دینے کی منظوری پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد نئے صحافیوں کے لئے چھت کے حصول ، بی بلاک کے متاثرین کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے اور ایف بلاک کے الاٹیوں کے لئے گھرکی تعمیر کے خواب کی تعبیر واضح ہوگئی ہے۔ گورننگ باڈی کے عہدیداروں نے کہاکہ کلب کی سالانہ گرانٹ کا چیک فوری جاری کرنے کی منظوری بھی قابل ستائش ہے جبکہ صحافی کالونی میں بجلی کا نظام لیسکو کے حوالے کرنے کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے اور واسا کو سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام ٹیک اوور کرنے کی ہدایت سے صحافی کالونی کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں