ا*محکمہ انسداد رشوت ستانی پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

ق*سابق مسلم لیگی ایم این اے عابد شیر علی کے بہنوئی کے قبضہ سے زمین واگذار کرالی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:35

۴لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) محکمہ انسداد رشوت ستانی پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی۔

(جاری ہے)

سابق مسلم لیگی ایم این اے عابد شیر علی کے بہنوئی قیصر ادریس کے قبضے سے سرکاری زمین واگزار کروالی- محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبے پر عابد شیر علی فیملی نے ناجائز ڈیرہ اور فارم ہاؤس بنا رکھا تھا - اینٹی کرپشن نے سرکاری رقبے پر بنائے گئے ناجائز ڈیرے کو گرا کر قبضہ واگزار کروا لیا- تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن فیصل آباد کو 392 کنال بے نامی جائیداد کے حوالے سے تحقیقات کے دوران جس کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ یہ بے نامی جائیداد عابد شیر علی کی ملکیت ہے یہ انکشاف ہوا کہ میاں شیر علی کے داماد اورعابد شیر علی کے بہنوئی قیصرادریس نے محکمہ جنگلات کی پانچ کنال اراضی پر قبضہ کر کے ڈیرہ اور فارم ہاؤس بنا رکھا تھااور دیگر سرکاری رقبے پر سڑکیں اور تجاویزات قائم کر رکھی تھی، جس پر اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ناجائز فارم ہاؤس اور ڈیرے کو گراکر عابد شیر علی فیملی سے زمین واگزار کروا کے محکمہ جنگلات کے حوالے کردی- اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ناجائز قبضہ واگزار کروایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں