داتا گنج بخشؒ کی تعلیما ت دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں، مجاہد عبدالر سو ل

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:10

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) مذہبی سکا لر سنی تحریک کے رہنما علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ داتا گنج بخشؒ کی تعلیما ت رہتی دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں، اولیا اللہ نے انسانیت سے محبت کے ذریعے برصغیر میں اسلام پھیلایا، اولیاء کرام کی سیرت و صورت اور اخلاق و کردار نے بت پرستوں کو خدا پرست بنا دیا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اولیا اللہ نے برصغیر میں اسلام کی شمع روشن کی ، اولیا کرام کی تعلیمات پر عمل ہماری نجات کا سبب بنے گا ،ہمارے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں اولیا کرام و بزرگان دین کے مزارات ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اولیا ئے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو ں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ حضرت سید علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں، حضرت علی ہجویریؒ برصغیر پاک وہند کے عظیم ولی اللہ ہیں جن کا فیض آج بھی جاری وساری ہے ،آپؒ نے پیار و محبت، انسانیت ، اخلاقی اقدارکا درس دیا اور غلب اسلام کیلئے مشعل راہ تصانیف لکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں