وزیراعظم کا ’’کامیاب جوان‘‘ پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا، صوبائی وزیر محنت

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:10

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’’کامیاب جوان ‘‘ پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا، نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار نبھانے کے لیے آگے آنا چاہیے، ملک کے مدارس میں جدید سکلز لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، حکومت کی جانب سے سٹارٹر پاکستان اور انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی انتہائی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت نے کہاکہ محنتی اور خوددار نوجوان حب الوطنی کے جذبہ کے تحت ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، کرپٹ خاندان نے قوم کا پیسہ لوٹ کر ملک کو دیوالیہ بنایا لیکن تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرکے قوم کو بحران سے نکالے گی، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر شعبہ میں شفافیت اور بدعنوانی سے پاک ماحول کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ کے عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں، محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب نے کرپشن کے خاتمے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ریکارڈ اقدامات کیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں