کارکنان جماعت ربیع الاول کی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی دعوتی وتشہیری مہم کو تیز کردیں، سید عطاء المہیمن بخاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ کارکنان جماعت 11-12ربیع الاول کی سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے حوالے سے دعوتی وتشہیری مہم کو تیز کردیں اور اپنی تمام تر توانائیاں جناب نبی کریم ﷺ کے منصب ورسالت وتحفظ ختم نبوت کے لیے وقف کردیں ۔

علاوہ ازیںمجلس احراراسلام پاکستان کے مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے جامع مسجد انور مجیدمیں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امت مسلمہ پر زوال دراصل مغرب کی اندھی تقلید اور دین سے دوری کی وجہ سے ہے، دین اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ،انہوںنے کہاکہ اسوہٴ جناب رسول اللہ ﷺ میں دنیا وآخرت کی تمام کامیابیاں مضمرہیں ،صحابہ کرام ؓ آپ ﷺ کی سیرت مطہر ہ کو اپنا کردونوں جہانوں میں فلاح پاگئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قادیانی گروہ ملک وملت کیخلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چپ سادھے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ احرارختم نبوت کانفر نس اتحاد امت کا مظہر ہوگی اور کانفرنس کے اختتام پر دعوتی جلوس کے ذریعے قادیانیوں کو دعوت اسلام دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں