محکمہ کے سینئر افسران اپنے تجربات سے نئے آنے والوں کو مستفید کریں،سیکرٹری لائیوسٹاک

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سیکرٹر ی لائیوسٹاک نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ محکمہ کے سینئر افسران کو چاہئے کہ اپنے تجربات سے جونیئر زاور نئے آنے والے افسران کو مستفید کریں۔یہ بات انہوں نے محکمہ کے ریٹائر ہونے والے ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن)ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر اور ڈائریکٹرلائیوسٹاک سرگودھا ڈیژن ڈاکٹر رب نواز کوثر کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ محکمے اپنے نظم وضبط اور افسران واہلکاران کے مثبت کردار سے پروان چڑھتے ہیںنیز جونیئر اور سینئرافسران کے مابین متوازن ربط سے اعلیٰ اقدار جنم لیتی ہیں۔ اس لیے نئے آنے والے افسران کو چاہئے کے سینئر ز کے تجربات سے استفادہ کریں اور مشترکہ کاوشوں سے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ نے ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی ۔

تقریب کا اہتمام یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کیا گیاجس میں ویٹرنری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشاکے علاوہ محکمہ کے ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز ، ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز سمیت پنجاب بھر سے آئے ویٹرنری آفیسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں