40سال پرانے دربار کو توڑ کر میت کی بے حرمتی پر خواتین سمیت 12افراد کیخلاف مقدمہ درج

مریدین میت کو سکھر لیجانا چاہتے تھے، پولیس کی سخت سکیورٹی میں میت کی دوبارہ تدفین کر دی گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پولیس نے شالیمار کے علاقہ میں40سال پرانے دربار کو توڑ کر میت کی بے حرمتی پر خواتین سمیت 12افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، پولیس کی سخت سکیورٹی میں میت کی دوبارہ تدفین کر دی گئی ۔ ڈی ایس پی عاطف معراج کے مطابق شالیمار بوگی روڈ پر 1975 میں پیر بابا اللہ د تہ وفات پاگئے تھے ۔

(جاری ہے)

مغلپورہ لاہور شالیمار کے علاقہ بوگی وال میں پیر اللہ دتہ کا دربار ہے ۔

مریدین نے دربار کو توڑ کر قبر کی بے حرمتی کی اور میت کو نکال کر اپنے گھر لے گئے ۔ مریدو ں نے موقف اپنایا کہ ہم اپنے بابا جی کا سکھر شہر میں دربار بنانا چاہتے ہیں۔ پولیس کے مطابق میت کی دوبارہ تدفین کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں