عمران نیازی کی موجودگی میں ا چھا وقت کبھی شروع نہیں ہوگا ‘سعدیہ تیمور

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ اچھا وقت شروع ہونے والا ہے ، عمران نیازی کی موجودگی میںا چھا وقت کبھی شروع نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران نیازی اب جھوٹ بولنا چھوڑ دیں اور عوام کے لئے فلاحی اقدامات کریں ۔عمران نیازی باربار ٹیکس لینے کا اعلان کیوں کررہے ہیں ،ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ میں مقبول وزیراعظم ہوں اور دوسری طرف وہ ٹیکس کی عوام سے باربار درخواست کررہے ہیں،اگر وہ مقبول ہیں تو پھر عوام ان پر اعتماد کیوں نہیں کررہے اور ان درخواست پر حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دے رہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں