حکومت عوام کو با وقار اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے‘جہانزیب خان کھچی

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے،ڈینگی لاروا کے تدارک کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے جنرل بس سٹینڈ جہلم کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کوجنرل بس سٹینڈ کے بارے میں ٖتفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے جنرل بس سٹینڈ میں مسافروں کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے اپنے دورے کے دوران ڈرائیور حضرات اور ٹرانسپورٹرز سے درپیش مشکلات دریافت کیں اور ان کے تحفظات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے مسافروں کیلئے پینے کے صاف پانی،بیٹھنے کے موزوں انتظام اور کلین ٹوائلٹ سسٹم کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے،ڈینگی لاروا کے تدارک کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھنے اورمسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

(جاری ہے)

وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے جنرل بس سٹینڈ میں سٹریٹ لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کو فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو با وقار اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بس سٹینڈ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت عوام کو دی جانے والی سفری سہولتوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جہلم صدام حسین، موٹر وہیکل ایگزامینرجہلم وقار عظیم، ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر قیص محمود اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں