سر پر چوٹ ، 2گھنٹوں میں انجکشن سی20فیصد شرح اموات کم ہو سکتی ہے‘ سربراہ پی آئی این ایس

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) میڈیکل کے شعبے میں بڑی تحقیق سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق لرنر سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے زیر اہتمام دنیا بھر کی29ممالک میں 7برسوں تک 12737مریضوں پر تجربات کئے گئے جن میں سے پاکستان کی4567مریض شامل تھے اور ان میں سے 2500مریضوں کا تعلق صرف پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال سے تھا جن پر کی گئی تحقیق سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ اگر سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں مریض کو 2گھنٹے کے اندر اندر ٹرانزمک ایسڈ کے سالٹ کا انجکشن دے دیا جائے تو اُس میں شرح اموات میں20فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ریسرچ میںپروفیسر خالد محمود پروفیسر، رضوان مسعود بٹ اور پروفیسر آصف بشیر اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا ۔اس حوالے سے پی آئی این ایس کے سربراہ اور معروف نیور و سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2012میں شروع ہونے والی یہ ریسرچ اس سال 7برسوں کے بعد مکمل ہوئی ہے اور یہ امر کھل کر واضح ہوا ہے کہ اگر ہیڈ انجری کے کیس میں ایسے مریض جو اپنے ہاتھ پاؤں ہلا سکتے ہوں یا بات کا جواب دے سکتے ہوں تو سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں2گھنٹوں کے اندر ٹرانزمک ایسڈ کا انجکشن دینا چاہیے تاکہ اُن کی جان بچائی جا سکے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں