آزادی مارچ کے اعلان نے 40ترجمانوں کی نوکری خطرے میں ڈال دی ہے‘ مسلم لیگ (ن)

نوازشریف ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنے اس لیے 126دن کا دھرناجرات و استقلال سے برداشت کیا‘ عظمیٰ بخاری

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے اعلان نے 40ترجمانوں کی نوکری خطرے میں ڈال دی ہے،دھرناہوگا یا نہیں ہوگااس کاجواب کٹھ پتلی حکومت کو 31اکتوبر کو ملے گا،حکومتی مشینری آزادی مارچ روکنے کیلئے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے نوازشریف پر الزام تراشی کرر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج نوازشریف کی وجہ سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا ہے اور ملک میں موٹرویز،سی پیک جیسے میگاپروجیکٹس آئے ہیں۔اگر یہ حکومت ووٹ کی طاقت سے آئی ہوتی تو ان کو کسی دھرنے یا مارچ کا خوف نہیں ہونا تھا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنے اس لیے 126دن کا دھرناجرات و استقلال سے برداشت کیا۔اداروں کے پیچھے چھپنے والی حکومت اقتدار بچانے کیلئے غیر جمہوری قوتوں سے مدد طلب کررہی ہے۔عمران خان دنیا کا سب سے بڑا بزدل شخص ہے ۔عمران خان نے مریم نواز کو خوف اور دہشت کی وجہ سے دوبارہ گرفتار کرایا ہے۔مریم نواز اور راناثناء اللہ کوعمران خان کے دلی سکون کیلئے جیل میں رکھا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں