مسلم لیگ (ن) کا شہریار آفریدی کوراناثناء اللہ سے منشیات برآمدگی کی ویڈیو سامنے لانے کا چیلنج

عدالت آج بھی ثبوت کا انتظار کررہی ہے،اثاثے چیک کرنا آپ کی وزارت کے ذمے نہیں ‘عطاء اللہ تارڑ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے شہریار آفریدی کوراناثناء اللہ سے منشیات برآمدگی کی ویڈیو سامنے لانے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کیس میںپراسیکیوشن پہلے دن سے ہی ٹرائل سے بھاگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

شہریار آفریدی کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی ہر پیشی پر پراسیکیوشن کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے حق میں ہیں۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت ہر دوسرے دن بعد جج تبدیل کرادیتی ہے۔شہریار آفریدی صاحب عدالت آج بھی آپ کے ثبوت کا انتظار کررہی ہے۔آپ میڈیا پر قوم کو لیکچر دینے کی بجائے عدالت کو ثبوت دیں۔رانا ثناء اللہ کے اثاثے چیک کرنا آپ کی وزارت کے ذمے نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں