پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید230 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

راولپنڈی میں 188 ، لاہور میں 15 ،اٹک سے 4،گجرات، جہلم، ننکانہ اور بہاولنگر سے ایک ،ایک کیس سامنے آیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید230 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق24 گھنٹے میں راولپنڈی میں 188 ، لاہور میں 15 ،اٹک سے 4،گجرات، جہلم، ننکانہ اور بہاولنگر سے ایک ،ایک کیس سامنے آیا۔پنجاب میں رواں برس ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7470 تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈینگی بخار سے پنجاب میں رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 12ہے۔

جبکہ زیر علاج ڈینگی کے 5 مریضوں کی حالت نازک ہے۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 274103ان ڈور اور 82916آئوٹ ڈور مقامات کوچیک کیا اور1628 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 77کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات، 13 افراد گرفتار ہوئے ۔ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 763کو وارننگ اور 14 مقامات سیل کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں