کامیاب جوان پروگرام سے لوگوں کو نوکریاں ملیں گی : شفیق ر ضا قادری

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) چیئرمین انجمن شہریان لاہور و سما جی رہنماشفیق ر ضا قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرکے نوجوانوں کے دل جیت لئے ا*ہیں،کامیاب جوان پروگرام ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کرنے میںبھر پور کردار ادا کرے گا، وزیراعظم عمران خان کے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کی تکمیل کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اب ملک میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے معیشت پر جاری جمود ختم ہوگیا ہے معیشت مستحکم ہوئی ہے اور مشکل وقت ختم ہوگیا خوشحالی کا سفر شروع ہوگیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں