صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور کا حضرت داتا گنج بخش مزار کا دورہ ، انتظامات کاجائزہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کے دوسرے روز بھی حضرت داتا گنج بخش مزار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے عرس کی تقریبات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے عرس کی تقریبات میں بیرون شہر سے آنیوالے عقیدت مندوں کے قیام کے لئے اسلامیہ کالج سول لائنز اور سنٹرل ماڈل سکول میں عارضی پناہ گاہیں بنانے کا حکم بھی دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں