آزادی مارچ کے اعلان نے 40ترجمانوں کی نوکری خطرے میں ڈال دی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے اعلان نے 40ترجمانوں کی نوکری خطرے میں ڈال دی ہے۔دھرنہ ہوگا یا نہیں ہوگا اس کاجواب کٹھ پتلی حکومت کو 31اکتوبر کو ملے گا۔حکومتی مشنری آزادی مارچ روکنے کیلئے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے نوازشریف پر الزام تراشی کرر ہے ہیں۔

آج نوازشریف کی وجہ سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا ہے اور ملک میں موٹرویز،سی پیک جیسے میگاپروجیکٹس آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر یہ حکومت ووٹ کی طاقت سے آئی ہوتی تو ان کو کسی دھرنے یا مارچ کا خوف نہیں ہونا تھا۔عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا نوازشریف ووٹ کے طاقت سے وزیراعظم بننا اس لیے 126دن کا دھرنہ جرات و استقلال سے برداشت کیا۔اداروں کے پیچھے چھپنے والی حکومت اقتدار بچانے کیلئے غیر جمہوری قوتوں سے مدد طلب کررہی ہے۔عمران خان دنیا کا سب سے بڑا بزدل شخص ہے جو عورتوں سے انسانیت سوز سلوک کرتا ہے ۔عمران خان نے مریم نواز کو خوف اور دہشت کی وجہ سے دوبارہ گرفتار کرایا ہے۔مریم نواز اور راناثناء اللہ کوعمران خان کے دلی سکون کیلئے جیل میں رکھا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں