خود کشی کرنیوالے ایم اے او کالج کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار افضل کوتمام الزامات سے بری الذمہ قرار دیدیا گیا تھا

تین ماہ قبل اپنی رپورٹ پرنسپل ڈاکٹر فرحان کو جمع کر ادی تھی ‘انکوائری آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عالیہ کا موقف

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) خود کشی کرنے والے ایم اے او کالج کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار افضل کو ان پر لگنے والے تمام الزامات سے بری الذمہ قرار دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

لیکچرار پر لگنے والے الزامات کی انکوائری کے لئے ایم اے او کالج ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عالیہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا ۔انکوائری آفیسر کے مطابق میں نے اپنی رپورٹ تین ماہ قبل 13 جولاء کو پرنسپل ڈاکٹر فرحان کو جمع کروا دی تھی۔میں نے اپنی رپورٹ میں پرنسپل ڈاکٹر فرحان کو طالبہ کیخلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ۔لیکچرار افضل کی خودکشی نے کالج انتظامیہ اور پرنسپل کی نااہلی پر کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں