آئوٹ فال روڈ پر 22ویلر ٹرالر اور مزدہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11مسافرزخمی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) سگیاں پل کے قریب آئوٹ فال روڈ پر 22ویلر ٹرالر اور مزدہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11مسافرزخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیل ئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار بائیس ویلر ٹرالر کی مزدہ کو ٹکر سے 11 مسافر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر امددای ٹیمیں او رپولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ٹرالر نے پیچھے سے دو مزدہ گاڑیوں کو ہٹ کیا، مزدہ میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے۔ واقعہ کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں