انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے قائدین کا ملک کے ممتاز عالم دین مولانا اسفند یا رکی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا عبدالوحید مکی، مولانا اسد محمود مکی،مفتی شاہد محمود مکی، مولاناعبدالصمد مکی ، پیرمحمد شکیل اختر، مولانا قاری احمد علی ندیم ، مفتی اختر حسین، مولانا جمال الدین نے شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانااسفندیار خان(کراچی) کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی متقی پرہیز گار اور نیک سیرت انسان تھے ،ان کی تمام زندگی دین اسلام کی اشاعت اور باطل فرقوں کے خلاف جدوجہد میں گذری مرحوم کی زندگی علماء کے لیے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت کے عہدیداران اور کارکن مولانااسفندیار خان کی وفات پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں