مریم نواز نے تو ہمیشہ اصولوںکی سیاست کی ہے ‘سعدیہ تیمور

کتنا بھی ظلم کرلیا ہے جائے عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کوئی ختم نہیں کرسکتا

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ مریم نواز نے تو ہمیشہ اصولوںکی سیاست کی ہے ، پورے ملک کے عوام مریم نواز کے موقف کی حمایت کررہے ہیں،جب بھی مریم نوازعوام سے رابط مہم شروع کرتی ہیں تو حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے ہمیشہ ملک میں استحکام کے لئے کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم حکومت کے جبر کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں ، ہم جبر سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ پہلے بھی ان حالات کا مقابلہ کیا اور اب پھر انہی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں میں موجود ہے ۔ کتنا بھی ظلم کرلیا ہے جائے یہ عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔نوازشریف جب بھی برسراقتدار آئے تو انہوں نے عوام کی خدمت کی ،یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی نوازشریف کو ووٹ بنک محفوظ ہے بلکہ اس ووٹ بنک میں اضافہ ہورہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں