u ملک ڈنڈے نہیں قومی ایجنڈے سے ترقی کرتے ہیں : سرفرازنیازی

ں*آزادملک میں ڈنڈا بردار آزادی مارچ کاکوئی جواز نہیں،اپوزیشن ہوش کادامن نہ چھوڑے

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ ملک ڈنڈے نہیں قومی ایجنڈے سے ترقی کرتے ہیں۔عوام نے عمران خان کے قومی ایجنڈے کوووٹ دیے ،حکومت آئینی مدت کے اندراس قومی ایجنڈے کی تکمیل یقینی بنائے گی ۔آزادملک میں ڈنڈا بردار آزادی مارچ کاکوئی جواز نہیں،اپوزیشن قیادت جوش میں ہوش کادامن نہ چھوڑے۔

کیا آزادی مارچ والے پاکستان میں کسی کے غلام ہیں ،وہ اپنے سیاسی ایجنڈے کی وضاحت دیں انہیں کس سے آزادی درکار ہے۔فضل الرحمن کے باپ دادا قیام پاکستان کیخلاف تھے اورموصوف اپنے بڑوں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے استحکام پاکستان کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن کومذاکرات کی باضابطہ دعوت اوراس مقصد کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل ہماری قیادت کابڑا پن ہے ورنہ ڈنڈابردار آزادی مارچ کوہینڈل کرناہمیں آتا ہے۔

(جاری ہے)

فضل الرحمن ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی غلطی نہ کریں ،جس طرح کراچی سے بھتہ خوروں کاصفایاہوگیا ہے اس طرح ڈنڈابردارفورس بھی قصہ پارینہ بن جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کاطرز سیاست ہماری ریاست کے قومی مفادات کیلئے زہرقاتل ہے۔بھارتی میڈیا فضل الرحمن کی شان میں قصیدے کیوں پڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماں باپ بچوں کوقرآن مجید فرقان حمید کی تعلیم کیلئے مدارس بھجواتے ہیں ،وہ اپنے معصوم بچوں کو اقتدار کی سیاست کاایندھن بنانے کی اجازت ہرگزنہیں دے سکتے۔نام نہاد آزادی مارچ پاکستان کی سا لمیت اورقومی وحدت سے متصادم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی محب وطن شہری فضل الرحمن کی کال پرپاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں بن سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں