]گھوسٹ،غیر حاضر ڈاکٹر زاور سٹاف کے دن گنے جاچکے

۱پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا تمام ملازمین کی بائیو میٹرک تصدیق کا فیصلہ،آئی ٹی ونگ کو ہدایات جاری ئ*تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی موجودہ تعیناتی کی جگہ پر ہی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ ق*گھوسٹ ملازمین قومی خزانے پر بوجھ ،غیر حاضر رہنے والوں سے تنخواہیں بھی واپس کروائی جائیں گی،زیادہ تر مراکز صحت میں ڈاکٹرز تعینات ،عدم موجودگی کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر میرا پہلا ہدف ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی پورا کرنا، دوسرا صحت کی بنیادی سہولت سب تک پہنچانا ہی: کیپٹن (ر) محمد عثمان

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:15

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر) محمد عثمان نے گھوسٹ اور غیر حاضرملازمین کیخلاف کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبہ بھر کے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے تمام ملازمین کی بائیو میٹرک شناخت کا فیصلہ کرتے ہوئے آئی ٹی ونگ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی موجودہ تعیناتی کی جگہ پر ہی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ بہت سے مقامات سے ڈاکٹروں اور سٹاف کی عدم موجودگی کی شکایات پرتصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زیادہ تر مراکز صحت میں ڈاکٹرز تعینات ہیں تاہم عدم موجودگی کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا مزید کہنا تھا کہ تعیناتی کروا کر غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

گھوسٹ ملازمین نہ صرف عوام کا حق مارتے ہیں بلکہ قومی خزانے پر بوجھ بھی بنتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضر رہنے والوں سے تنخواہیں واپس کروائی جائیں گی۔میرا پہلا ہدف ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی پورا کرنا جبکہ دوسرا صحت کی بنیادی سہولیات سب تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں