پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا تمام ملازمین کی بائیو میٹرک تصدیق کا فیصلہ،آئی ٹی ونگ کو ہدایات جاری

تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی موجودہ تعیناتی کی جگہ پر ہی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی

اتوار 20 اکتوبر 2019 23:05

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر) محمد عثمان نے گھوسٹ اور غیر حاضرملازمین کیخلاف کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبہ بھر کے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے تمام ملازمین کی بائیو میٹرک شناخت کا فیصلہ کرتے ہوئے آئی ٹی ونگ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی موجودہ تعیناتی کی جگہ پر ہی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ بہت سے مقامات سے ڈاکٹروں اور سٹاف کی عدم موجودگی کی شکایات پرتصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زیادہ تر مراکز صحت میں ڈاکٹرز تعینات ہیں تاہم عدم موجودگی کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا مزید کہنا تھا کہ تعیناتی کروا کر غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں