ْ دی بینک آف پنجاب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے دوسرے روز مختلف ایج گروپ میں مختلف مقابلے

اتوار 20 اکتوبر 2019 23:05

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دی بینک آف پنجاب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے دوسرے روز مختلف ایج گروپ میں مختلف مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک، ریفری فہیم صدیقی ، کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انڈر 18گرلز میں شمزہ دراب نے فجر مسعود کو 6-0, 6-0 سے، اشفتالیہ عارف نے اریج کو 6-0, 6-0 سے، راحت جاوید نے ملیحہ خالد کو 6-4,7-6 سے جبکہ زنیرہ طارق نے فضا خان کو 6-4, 5-7, 7-5 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

انڈر 14 کے پہلے رائونڈ میں کامران خان نے موسی نثار کو 4-0, 4-0 سے، حیدر علی رضوان نے زین سعید کو 4-0, 4-0 سے، شاہیل دراب نے راجہ دائود کو 4-0, 4-1 سے، ریحان منصف نے زعیم غفور کو 4-2, 4-2 سے، حمزہ جواد نے علی جاوید کو 4-0, 4-0 سے، اسد زمان نے رافع عطا کو 4-0, 4-0 سے، ابراہیم انجم نے یعاشر تارڑ کو 4-0, 4-0 سے، حذیفہ عبدالرحمان نے محمد شعیب خان کو 4-0, 4-0 سے، حسنین علی رضوان نے شہریار انیس کو 4-0, 4-0 سے، احمد نائل نے مصطفی ہارون کو 4-0, 4-0 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

انڈر 12 کے پہلے رائونڈ میں عبدالمعیز نے اسفندیار کو 4-0, 4-1 سے، امین ہارون نے حارث باجوہ کو 5-3, 4-2 سے ، زین سعید نے عیسی بلال کو 4-2, 4-2 سے، موسیٰ نثار نے رفع عطا کو 5-1, 5-3 سے، عمر جاوید نے راجہ مصطفی کو 4-1, 4-0 سے، اسماعیل آفتاب نے مصطفی ہارون کو 4-0, 4-0 سے ہرا دیا۔ انڈر 10 کے پہلے مرحلے میں محمد حسنین فیض نے طلحہ تارڑ کو 4-1, 0-4, 4-2 سے، حسنین عثمانی نے مبین نوید کو 4-0, 4-0 سے، حاجرہ نے عبداللہ رضا کو 4-0, 4-0 سے جبکہ زرک مصطفی نے مایا لون کو 5-3, 4-2 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں