چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سے ملاقات

پیر 21 اکتوبر 2019 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ملاقات میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب نسیم کھوکھر نے کہا کہ بورڈ کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اراضی واگزار کرانے کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنرز کو جلدہدایات جاری کر دی جائیں گی۔ ڈاکٹر عامر احمد نے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ اور سیکرٹری اوقاف اعجاز احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں