جموں و کشمیر میں77دنوں سے جاری کرفیو نے دنیا کے کردار پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے‘محمدجاوید

امریکہ اوریورپی ممالک کومسلمانوںکے حوالے سے اپنے دوہرے معیارات بدلنے ہوںگے‘ امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب

پیر 21 اکتوبر 2019 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجا ب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب وادی نیلم میں فائرنگ سے شہادتیں قابل مذمت ہیں۔ بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ہماری عسکری قوت اور تیاری صرف اور صرف بھارت کے لئے ہے۔اس کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کو تر نوالہ سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ کشمیر کے لئے ہم ہر حد تک جا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 77دنوںسے جاری کرفیو نے دنیا کے کردار پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ پاکستان کی22کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ہندوستان کو مقبوضہ جموںو کشمیر میں شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دیاجاناچاہئے۔

بھارتی پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370اور 35اے کے خاتمے کے بعدجنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھ گے ہیں۔ دنیا کو دکھانے کے لیے سیکولرازم کانعرہ لگانے والی ہندوستان کی نسلی عصبیت کاشکار قیادت مسلسل جنوبی ایشیاکے امن کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔امریکہ اوریورپی ممالک کومسلمانوںکے حوالے سے اپنے دوہرے معیارات بدلنے ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ1989سے اب تک ایک لاکھ کشمیر ی شہید اور 20,000ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں ۔

لاکھوں بچے یتیم ہو گئے ہیں ۔ بھارتی مظالم کا سلسلہ ختم ہو نے کا نام نہیں لیتا ۔ عالمی برادری جلد اس مسئلے کا ایسا پائیدار حل نکالے جو 3کروڑ کشمیریوں کو قابل قبول ہو۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہاکہ بھارت اگر کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیاراور معاندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں