پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1009ٹریفک حادثات، 20 افراد جاں بحق اور 1125 زخمی

پیر 21 اکتوبر 2019 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1009ٹریفک حادثات رونماء ہوئے جن میں 20 افراد جاں بحق اور 699 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، 426 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67 فیصد )موٹر سائیکل حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل اور نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ271 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت 296 متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 77 حادثات میں 75 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 74حادثات میں88 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں