گرل گائیڈز اینڈ بوائز سکائوٹس ہنر مندی اورصحت عامہ کی فراہمی سمیت تمام علوم بارے آگاہی کا نام ہے، بیگم پروین سرور

قائداعظم محمدعلی جناح نے اس تحریک کی بنیاد رکھی، ہم ان کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے، صدر گر لز گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب

پیر 21 اکتوبر 2019 17:48

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ و گر لز گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرورنے کہا ہے کہ گرل گائیڈز اینڈ بوائز سکائوٹس نہ صرف تحریک ہے بلکہ علم شعور ہنر مندی اورصحت عامہ کی فراہمی اور تمام علوم کے متعلق آگاہی کا نام ہے‘ قائداعظم محمدعلی جناح نے اس تحریک کی بنیاد رکھی، ہم اب ان کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے ۔

وہ سوموار کو گور نمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ''ویمن لیڈ رز کانفر نس ''یونیورسٹی آف ایگر ی کلچر فیصل آباد میں گر لز گائیڈ اور1122کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ اس موقع پر آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزاسمیت دیگر بھی موجود تھے۔بیگم پروین سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پنجاب میں گر لز گائیڈ کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے جس کے لئے تعلیمی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کر نا ہوگا کیونکہ گرل گائیڈز اینڈ بوائز سکا ئوٹس کی ٹر یننگ کے ذریعے ان کو بہت سے مسائل سے نجات دلا ئی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کے مشن کو کامیابی کیساتھ آگے لیکر چلیں گے، بیگم پروین سرور نے نجی تعلیمی اداروں اورآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی تعلیمی خدمات اور ناگزیرکردار کو سراہتے ہوے کہا کہ نجی شعبہ تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے ا ورحکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔کاشف مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن لاہورسمیت پنجاب بھر کے سکولز میں بیگم پروین سرور کی قیادت میں گرلز گائیڈز اینڈبوائز سکا ئوٹس کے فروغ کیلئے باقاعدہ مہم شروع کر دی گئی ہے ،مہم کے دوران لڑ کیوں اورلڑکوں کو ایسے مواقعے فراہم کر یں گے جس کے ذریعے وہ پاکستان کے پر اعتماد ،محب وطن اور قانون پر عملددرآمد کرنیوالے شہری بن سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں