طالبات کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

پیر 21 اکتوبر 2019 18:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) علائو الدین اکیڈمی گرلز ہائی سکول‘ باغبانپورہ‘لاہورکی طالبات نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور خورشید گرلز ہائی سکول‘پیکو روڈ‘پنڈی سٹاپ‘ٹائون شپ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ کاہنہ نو‘لاہور‘نیو لائٹ پبلک ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ شالیمار لنک روڈ‘مغلپورہ‘لاہور‘دی نیشنل پراگریس سکول‘ محمود بوٹی‘لاہور اوررائل گرائمر سکول‘ سلطان محمود روڈ‘ آصف کالونی‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1314تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں