سولائزیشن پبلک سکول کراچی کے طلباو طالبات کا نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ

پیر 21 اکتوبر 2019 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) سولائزیشن پبلک سکول کراچی کے طلباو طالبات، پرنسپل اور اساتذہ پر مشتمل بیس رکنی وفد نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار این سی اے فخراللہ طاہر اور ڈپٹی رجسٹرا ر شہزاد تنویر بھی موجود تھے۔ طلبہ کے وفد نے کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور حصے دیکھے اور این سی اے کے طلبا وطالبات سے بات کی۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے این سی اے سٹوڈنٹس کے کام کاقریب سے مشاہدہ بھی کیااور اسے سراہا۔ کراچی سے آئے سٹوڈنٹس این سی اے آکر بہت خوش تھے۔ انکا کہنا تھا کہ پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری کی جانب سے کالج کے معلوماتی دورہ کی اجازت دینے پر وہ انکے مشکور ہیں۔اس دورہ سے انہیں آرٹ کے بارے بہت کچھ جاننے اور سیکھنے میں مدد ملی ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس آکر ہمارے ایکسپلوئر میں بہت اضافہ ہو ا ہے۔دورے کے بعد رجسٹرار این سی اے فخراللہ طاہرنے پرنسپل سولائزیشن پبلک سکول منیرہ دیوان اور طلبہ و طالبات کو این سی اے کے نیوزلیٹرزدیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں