26ویں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کورس کے سینئرافسران کا پنجاب کے مختلف محکموں کا دورہ

پیر 21 اکتوبر 2019 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے سینئر افسران نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد خان جعفر سے ملاقات کی ۔26ویں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کورس کے سینئرافسران نے پنجاب کے مختلف محکموں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری پی اینڈ ڈبلیو ڈاکٹر احتشام نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے افسران کو بریفنگ دی ۔پشاور مینجمنٹ کے سینئرافسران کو پنجاب میں ہونے والے ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی گئی ۔پشاور کے سینئرافسران نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد خان جعفر سے پنجاب میں ہونے والی ڈویلپمنٹ کے متعلق سوالات بھی کیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں