پنجاب بھرمیں1009ٹریفک حادثات میں20افراد جاں بحق1125زخمی ہوئے

پیر 21 اکتوبر 2019 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1009روڈ ٹریفک حادثات میں20افرادجاں بحق جبکہ1125افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔426معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 484ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور43مسافر490اور171پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ271ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت296متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 77حادثات میں 75متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد74حادثات میں88متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1145متاثرین میں908مرد اور237خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں200افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 634افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ311زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں845موٹر سائیکلز،136آٹو رکشے،83موٹر کاریں،24وین20مسافربسیں،20ٹرک اور132دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں