ْنیب نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کیس میں سینئر بیورو کریٹ منظر حیات کو گرفتار کر لیا‘ ذرائع

پیر 21 اکتوبر 2019 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہورنے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کیس میں سینئر بیورو کریٹ منظر حیات کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق منظر حیات مینیجنگ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز تعینات رہے اور انہیں نیب لاہور میں پیشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منظر حیات وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست بھی دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم نے مبینہ طور پر مجاز فورم کی باقاعدہ منظوری کے بغیر اربوں مالیت کا ٹھیکہ ای آر پی ایل نامی کمپنی کو فراہم کروانے میں کردار ادا کیا، ملزم کیجانب سے مبینہ غیرقانونی ٹھیکہ کی سمری سابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ملزم امتیاز احمد کو فراہم کی گئی جس پراس غیرقانونی ٹھیکہ کی منظوری حاصل کی گئی ۔نیب لاہور کیجانب سے مذکورہ کیس میں مجموعی طور 7 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے ۔ملزم منظر حیات کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج بروز ( منگل ) کو احتساب عدالت میںپیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں