وزارت ریلوے نے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20اور21کے دو افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے

پیر 21 اکتوبر 2019 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) وزارت ریلوے نے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20اور21کے دو افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گریڈ21کے آفیسر دوست علی لغاری کو ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر سے تبدیل کر کے فیڈر ل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ گریڈ 20 کے آفیسر فرخ تیمور غلزئی کو سیکرٹری ریلوے بورڈ منسٹری آف ریلوے سے تبدیل کر کے ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں