صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نمائندگان سے ملاقات

ملاقات میں اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت

پیر 21 اکتوبر 2019 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی امریکہ میں بین الاقوامی مذہبی آزادی کے مختلف نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔پہلی ملاقات ڈاکٹر ہیریسن ایکنز جو کہ امریکی حکومت میں بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) امریکی کمیشن برائے پیشہ ورانہ ، جنوبی ایشیا کے لئے پالیسی تجزیہ کار ہیں جبکہ دوسری ملاقات بین الاقوامی مذہبی آزادی کے سربراہ، سیم براؤن بیک سے ہوئی۔

ملاقاتوں میں دنیا بھر میں مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے نمائندگان کو تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب میں اقلیتوں کیلئے کئے ابھی تک کئے جانیوالے اور مستقبل میں ممکنہ اقدامات بارے بتایا۔

(جاری ہے)

دونوں نمائندگان نے عمران خان کی زیر قیادت اقلیتوں کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ دنیا بھر میں اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہر ملک سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے لئے مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لئے اہم وقت ہے کیونکہ ابھی بہت ساکام باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ملکر مذہبی آزادی کو پوری دنیا میں آگے بڑھانے کیلئے دوسری حکومتوں اور سول سوسائٹی وغیرہ کے نمائندگان کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں