پاک آرمی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے

پاک فوج اپنی سرحدوںاور عوام کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے : انصر مجید خان

پیر 21 اکتوبر 2019 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا کہ ہے کہ انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 11افراد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پاک آرمی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک فوج اپنی سرحدوںاور عوام کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے۔

مبینہ کیمپوں کا بھارتی دعوی جھوٹی سرکار کی طرح بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں خون خرابہ کے بعد بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معصوم کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انصر مجید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر اپنا سخت اور اصولی موقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔بھارت جیسی کسی طاقت کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے۔پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں