19ویں نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس کا انعقاد‘ بین الاقوامی معالجین کی شرکت

بچے قوم کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے، علاج سے زیادہ احتیاط ضروری ہی: مسعود السید

پیر 21 اکتوبر 2019 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 19ویں نیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس کا انعقادلاہورکے مقامی ہوٹل میں ہوا ۔بچوں کے معالجین کی کانفرنس کا بنیادی مقصد "بچوں کی صحت میں پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول" ہے۔ کانفرنس میں بچوں کی صحت اور علاج کے مختلف موضوعات پر ورکشاپس منعقد ہوئیں۔

جن میں بچوں کے جدید طریقہ علاج پر آگاہی سمیت سوال و جواب کے مختلف سیشن بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں "بچوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہی" کے موضوع پر سیشن کی صدارت کرتے ہوئے چیئرپرسن پبلک ریلیشن کمیٹی ،صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر صاحبزادہ مسعودالسید کا کہنا تھا کہ علاج سے زیادہ احتیاط ضروری ہے ۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈین چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر مسعود صادق اور چیئرپرسن سائنٹفک کمیٹی وائس پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج لاہور پروفیسر آغا شبیر علی کانفرنس کے روح رواں ہیں۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بین الاقوامی معالجین نے اپنے تجربات و خیالات کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں