ڈی سی لاہورکا تحصیل رائے ونڈکا دورہ ، اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا

پیر 21 اکتوبر 2019 23:20

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل رائے ونڈ میں مصروف ترین دن گزارا اور رائے ونڈ اجتماع کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لیے ٹی ایچ کیو رائے ونڈ کادورہ کیا اور ہسپتال میں دیگر انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔اسطرح گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ہائی سکولوں میں جا کر طالب علموں کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیئے اور اِن میں پمفلٹس تقسیم کیئے۔

ڈی سی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اے سی رائیونڈ عدنان بدر بھی تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی نے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے حوالے سے روٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اجتماع کے روٹ پر پیچ ورک کا کا م مکمل کر لیا گیا ہے اور سٹریٹ لا ئٹس کو یقینی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارکنگ کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی نے ڈرین لائنوں کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہورمحمد اصغر جوئیہ نے رائیونڈ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے ہسپتال میں قائم ڈینگی ڈیسک کا جائزہ لیا اورڈینگی وارڈ کا معائنہ کیااورہسپتال میں قائم ڈسپنسری کو بھی چیک کیا۔انہوں نے فلٹر کلینک کو چیک کیا اورڈینگی مریضوں سے ملاقات کی ۔

ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں پوچھااورمریضوں سے ادویات کے بارے میں دریافت کیا اور واش رومز میں صٖفائی کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اورڈینگی وارڈ میں تعینات پیرا میڈیکل سٹاف کو چیک کیا ۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رائیونڈ کا دورہ کیا۔

انہوںنے سکول میں انتظامات کو چیک کیااورڈینگی انتظامات کا جائزہ لیااورسکول میں سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔ڈی سی نے کلاس رومز کو چیک کیااورطالبات کو فراہم کئے جانے والے فرنیچر کا جائزہ لیا۔انہوں نے طالبات سے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے طالبات کو ڈینگی آگاہی سے بچاؤ کے حوالے سے بھی بتایااور کلاسز میں جاکر طالبات میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

علاوہ ازیںڈی سی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رائیونڈمیں ڈینگی اور پولیو آگاہی سے متعلق سیمینار میں شرکت کی۔انہوں نے ڈینگی اور پولیو آگاہی سیمینار میں خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈ ینگی اور پولیو جیسے موذی مرض سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔انہوں نے پولیو سے بچاؤ کے لئے ہر ماہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلانے کی ہدایت بھی کی۔سکول انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کو ڈینگی سے متعلق کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں