تحریک انصاف نے غریب عوام کی مہنگائی ‘بے روز گاری اور قتل و غارت گری سے عوام کی چیخیں نکلوا رکھ دی ہیں،محمد اشرف بھٹی

پیر 21 اکتوبر 2019 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پاکستان کی غریب عوام کی مہنگائی ‘بے روز گاری اور قتل و غارت گری سے عوام کی چیخیں نکلوا رکھ دی ہیں ‘ تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے قوم کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں لاچار ہیں۔

آذادی مارچ کی کال سے حکمرانوں پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے۔ حکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کے لئے آزادی مارچ سنگ میل ثابت ہو گا۔ ناجائز حکومت کے ساتھ فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر لی ہے۔ ہمارے کارکنان پُرعزم اور یکسو ہیں۔ حکومتی دھمکیاں کارکنان کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم چند ماہ کا مہمان بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران نیازی کی حکومت نے ملک کو کنگال اور قوم کو بدحال کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سونامی کا مطلب ہی تباہی ہے اور وہ تباہی اس حکومت کے قائم ہونے کے بعد ملک میں آ چکی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے عوام پریشان ہیں، قرض لے کر خوشیاں منائی جا رہی ہیں،گیس بجلی کے بلوں سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، لوگوں کو نوکریاں دینے کا اعلان تو کیا گیا مگر اب اس سے بھی یوٹرن لے لیا گیا لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے اور انہیں ڈاکوئوں کے ھوالے کیا جارہا ہے اس وقت حکومت نام کی کوئی بھی چیز ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں