صحت کارڈز غریب عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت نے وعد ہ پورا کر دیا، اعجاز احمد چوہدری

پیر 21 اکتوبر 2019 23:42

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی رہنمائوں عبدالکریم کلواڑ ،ولایت گجر اور عمران کاظمی کے ہمراہ ٹائون شپ میں انصاف صحت کارڈ سنٹر میں عوام میں ہیلتھ کارڈتقسیم کئے ، تقریب سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد میں انصاف صحت کارڈز تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے ،صحت کارڈز غریب عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت کاصحت کے حوالے سے عوام سے کیا ہوا وعد ہ پورا کردیااور صحت عوام کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچا دیں، اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے ،آئے روز بھارتی فوج لائن آف کنٹرل پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج جوانوںاور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے،پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارت دشمن کی طرف سے پاکستانی کی طرف میلی آنکھ کی طرح دیکھا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور پی ٹی آئی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے معاشرے کے کمزور طبقات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، صحت کارڈ پی ٹی آئی حکومت کا غریب عوام کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں، بے گھر افراد کے لئے گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں ، بے آسر ہ افراد کے لئے پناہ گاہیں تعمیر کردی گئی ہیں ،ہنرمند اور بے روزگارافراد کے لئے قرضوں کا اجراء کیا جا رہا ہے ، غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت دن رات کوشاں ہے ،جمہوریت اور عوام کے دشمن مسترد شدہ ٹولہ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے ملک میںافراء تفری اور فساد پھیلانا چاہتا ہے ،مگرپاکستان کے باشعور عوام ان کی ہرچال کو ناکام بنا دیںگے، ملکی معیشت میں دن بدن بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ،مگر ملک دشمن عناصر کو یہ کامیابی ہضم نہیں ہو رہی ، ملک میں افراء تفری کی ذمہ داری پیپلزپارٹی اور ن لیگ پر عائد ہوگی، وقت اشد ضرورت ہے کہ تمام پاکستانی ایک صف میں متحدہوںتاکہ دشمن کو بھرپور جواب دیا جا سکے، کیونکہ مسئلہ کشمیر کے لئے حل کے لے وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر وہ کردار ادا کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں