سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ،سدرن پنجاب نے سندھ کو5 رنز سے شکست دے دی

پیر 21 اکتوبر 2019 22:15

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں پیرکے روز ایک ہی میچ کھیلا گیا جس میں سدرن پنجاب نے سندھ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی‘ سدرن پنجاب کی جانب سے مقبول احمد نے نصف سنچری اسکور کی تاہم فاسٹ باؤلرز عطاء اللہ اور محمد علی خان نے مشترکہ طور پر 7 وکٹیں حاصل کرکے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا‘اس سے قبل سندھ کے کپتان رمیز راجہ جونیئر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا‘ 20 اسکور پر 2وکٹیں گرنے کے بعدسدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بلے باز مقبول احمد اور اوپنر ذیشان اشرف نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا‘ د ونوں کے درمیان 44رنز کی شراکت قائم ہوئی‘ اوپنر ذیشان اشرف 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم مڈل آرڈر بلے باز مقبول احمد کی نصف سنچری نے سدرن پنجاب کا مجموعہ 150 اسکور تک پہنچانے میں مدد دی‘ مقبول احمد نے 43 گیندوں پر3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سی50 رنز کی اننگز کھیلی‘ سدرن پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے‘ سندھ کی جانب سے فاسٹ باؤلرز محمد عمر اور شاہ نواز نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘جواب میں جاہد علی اور رمیز راجہ جونیئر پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سندھ کو 62 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا مگر اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی سدرن پنجاب کے فاسٹ باؤلرز کے سامنے کریز پر نہ ٹھہر سکا‘ سندھ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بناسکی‘اوپنر جاہد علی 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے‘سدرن پنجاب کی جانب سے عطاء اللہ نے 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ باؤلر محمد علی خان نی32 رنز کے عوض3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ ایونٹ میں منگل کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے‘ پہلے میچ میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اوربلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں