صدر ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 21 اکتوبر 2019 22:20

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن بلال ظفر کی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث48ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈکیت وچورگینگز کی03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوںروپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران13 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سی11پسٹلز،01رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی02 کلوگرام سے زائد چرس اور211 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 09ملزمان کو حراست میں لے کر دائو پر لگی 05لاکھ 98ہزار روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ون ویلنگ کرنیوالی10ملزمان کو حراست میںلے کر ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں