-لاہور،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے سینئر افسران کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد خان جعفر سے ملاقات

ً 26ویں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کورس کے سینئر افسران سے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

منگل 22 اکتوبر 2019 00:05

×لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے سینئر افسران کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد خان جعفر سے سول سیکرٹریٹ پنجاب میں ملاقات منعقدہوئی۔ملاقات میں 26ویں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کورس کے سینئر افسران سے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری پی اینڈ ڈبلیو ڈاکٹر احتشام نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے افسران کو بریفنگ دی۔

دورے کا مقصد پنجاب میں ہونے والے ڈویلپمنٹ منصوبوں کے متعلق جاننا تھا اور دورہ سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے ضروری ہوتا ہے ۔پشاور مینجمنٹ کے سینئر افسران کو پنجاب میں ہونے والے ڈویلپمنٹ کے منصوبوں بریفنگ کے دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد خان جعفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صوبے کی ترقی میں افسران بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے ہم سب اپنے اپنے صوبے کی ترقی کے لیے محنت سے کام کریں۔افسران اس وقت عوام میں مقبول ہوتے ہیں جب وہ عوام کے لیے بھلاء اور فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیح دیتے ہیں۔ملاقات کے اختتام پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے بھی پشاور کے افسران کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں