ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ٹرین گارڈز کو گریڈ14 سے گریڈ15میں ترقی دیدی

منگل 22 اکتوبر 2019 13:26

ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ٹرین گارڈز کو گریڈ14 سے گریڈ15میں ترقی دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان ریلوے کی ملک بھر کی تمام ڈویژنوں کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ٹرین گارڈز کو گریڈ14 سے گریڈ15میں ترقی دیدی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایس ٹی ای ہیڈ کوارٹر طارق اقبال،محمد فاروق مغل، شفیق احمد کو ترقی دیکر جی آئی ایس ٹی ای ہیڈ کوارٹر ،ایس ٹی ای ہیڈ کوارٹر رشید احمد، محمد اختر چیمہ،انور خان ، خاور رشید کوترقی دیکر جی آئی ایس ٹی ای ہیڈ کوارٹر ،ایس ٹی ای ہیڈ کوارٹرملتان ڈویژن سردار احمد،محمد اختر،محمد خلیل،محمود علی،سید حسن رضا کوترقی دیکر جی آئی ایس ٹی ای ملتان ڈویژن ،ایس ٹی ای سکھر ڈویژن محمد رفیق اور اقبال احمد کو ترقی دیکر جی آئی ایس ٹی ای سکھر ڈویژن ،ایس ٹی ای راولپنڈی ڈویژن محمد جاوید بٹ،محمد تبریز کو ترقی دیکر جی آئی ایس ٹی ای راولپنڈی ڈویژن ،ایس ٹی ای کراچی ڈویژن مس روبینہ رشید کو ترقی کے بعدجی آئی ایس ٹی ای کراچی ڈویژن ،ایس ٹی ای کوئٹہ ڈویژن اظہارالحق، محمد ریاض اور شکیل اختر بٹ کو گریڈ14سے ترقی دیکر گریڈ15 میں جی آئی ایس ٹی ای کوئٹہ ڈویژن تعینات کردیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں